چودھری شجاعت حسین سے سلیم بریار اور قیصر اقبال بریار کی ملاقات، خیریت دریافت کی

مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں، دعا کرنے والوں کا شکریہ: چودھری شجاعت حسین

لاہور(27نومبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار اور صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس چودھری قیصر اقبال بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے، روز بروز طبیعت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے خیریت دریافت کرنے اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عمل کر رہا ہوں۔

Share