چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین کا سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا، ان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے

لاہور(02دسمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق تھا، ان کے ساتھ بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، ان کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر ظفر اللہ جمالی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share