سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور اعجاز چودھری کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

کورونا کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(10دسمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع سالک حسین ایم این اے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ملک عمیر واحد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کی وجہ سے معاشی بحران کا خدشہ ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

Share