چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا صاحبزادہ قاضی فضل رسول کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا مرحوم کے بھتیجے صاحبزادہ حامد رضا کو ٹیلیفون، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

لاہور(15دسمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے درسگاہ محدث اعظم پاکستان کے بانی صاحبزادہ قاضی فضل رسول کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے بھتیجے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ کے خاندان اور تمام مریدین و محبین کیلئے یہ ایک عظیم صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ سب کو حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگی قائدین نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب خاندان والوں اور ان کے معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share