چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ارشد انصاری کو مسلسل تیسری مرتبہ لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ارشد انصاری صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، 11 ویں مرتبہ الیکشن جیت کو انہوں نے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے

لاہور(28دسمبر2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے سینئر صحافی ارشد انصاری کو مسلسل تیسری مرتبہ لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ارشد انصاری صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، جرنلسٹس پینل کی جانب سے 11 ویں مرتبہ الیکشن جیت کو انہوں نے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے جاوید فاروقی سینئر نائب صدر، سلیمان قریشی نائب صدر، زاہد چودھری سیکرٹری، خواجہ نصیر جوائنٹ سیکرٹری اور زاہد شیروانی کو خزانچی منتخب ہونے پر بھی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Share