اسلام میں خواتین کا بڑا مقام ہے، پاکستان کی ترقی میں خواتین بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ کی ملاقات

بطور وزیراعلیٰ آپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کام کیے، پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکتی ہیں: کنیز فاطمہ

          لاہور(30دسمبر2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے یہاں ان رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خواتین کو معاشرے میں درپیش مشکلات حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بڑی عزت و وقار سے نوازا ہے، پاکستان میں 51 فیصد خواتین ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اہم رول ادا کر رہی ہیں، قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا پاکستان کی ترقی میں بڑا مثبت کردار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کنیز فاطمہ کی خواتین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ چیئرپرسن کنیز فاطمہ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کیے، خاص کر بچیوں کو مفت تعلیم اور وظائف کی فراہمی احسن اقدام ہے، پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکتی ہیں۔

Share