انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے: چودھری پرویزالٰہی

اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو جنوبی پنجاب کے ادھورے کام شروع کریں گے: ملاقات میں گفتگو

ن لیگ کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سے ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی جنوبی پنجاب کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہیں: سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری

لاہور(09جنوری2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ن لیگ کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری اور جمشید بپی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتقام کی سیاست منفی سیاست ہوتی ہے اس میں تکبر کی بو آتی ہے اور اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے بھی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے، آئندہ بھی موقع ملا تو انشاء اللہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر دیوان عاشق بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کے کاموں کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام آج بھی آپ کے دور کو یاد کرتی ہے۔

Share