سیٹھ عابد کی ملکی تحفظ و سالمیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(09جنوری2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ سیٹھ عابد کی پاکستان کے تحفظ و سالمیت کیلئے بہت سی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سیٹھ عابد نے جو قومی خدمات ادا کیں وہ بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہیں ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیٹھ عابد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین و صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share