سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن علی خان جدون کی ملاقات

بطور سپیکر پنجاب اسمبلی آپ اسمبلی کی کاروائی بڑے احسن انداز میں چلا رہے ہیں، پنجاب کی ترقی میں آپ کا بڑا رول ہے: علی خان جدون

لاہور(11جنوری2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن علی خان جدون نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی کے کئے جانے والے اقدامات پر علی خان جدون کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی علی خان جدون نے کہا کہ بطور سپیکر آپ پنجاب اسمبلی کی کاروائی بڑے احسن انداز میں چلا رہے ہیں، پنجاب کی ترقی میں آپ کا بڑا رول ہے۔

_____________________

خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، آزادی کے ساتھ تعلیم، ملکی ترقی میں حصہ دار بننے کا حق حاصل ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ وومن ڈویلپمنٹ عظمیٰ کاردار کی ملاقات، وومن پروٹیکشن ایپ کی رپورٹ پیش کی

جمہوریت اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک ایوان میں عورتوں کو نمائندگی حاصل نہ ہو: ملاقات کے موقع پر گفتگو

لاہور(11جنوری2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ وومن ڈویلپمنٹ عظمیٰ کاردار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیف سٹی وومن ایپ کو تمام پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں متعارف کروانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وومن پروٹیکشن اور ہراسگی پر فوری کارروائی کرنے کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں ان کو بھی آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے، ملازمت کرنے اور ملکی ترقی میں حصے دار بننے کا حق حاصل ہے، اسلام نے بھی عورتوں کو حقوق دئیے ہیں اور معاشرے میں ان کے حقوق کو واضح بیان کرتا ہے، کسی ملک میں جمہوریت اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک ایوانوں میں عورتوں کی نمائندگی نہ ہو۔ چیئرپرسن عظمیٰ کاردار سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سٹینڈنگ کمیٹی کی پنجاب اسمبلی میں کارکردگی، سیف سٹی اتھارٹی وومن پروٹیکشن ایپ، وومن سمٹ پروگرام کی رپورٹیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک، کینیڈین ہائی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کے ڈی جی نے مشترکہ طور پر پاکستان میں خواتین کو ملکی سطح پر پروٹیکشن ایپ کے دائرہ کار میں لانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ہراسگی کی اطلاع آنے پر 8 سے 10 منٹ کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

_____________________

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا مرحوم کے صاحبزادے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو ٹیلیفون، بلندی درجات کی دعا

لاہور(11جنوری2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر کو فون کر کے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک والد کی ہستی قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے، مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے، ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share