معاشرے میں وکلاء برادری کا جو مقام ہے اس کو سنبھالنا، مضبوط کرنا اور اپنے امیج کو خراب نہ ہونے دینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے: چودھری پرویزالٰہی

ایشیا کی سب سے بڑی لاہور بار کے نو منتخب صدر ملک سرود، جنرل سیکرٹری احمد سعد خان سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر و ممبر پاکستان بار کونسل چودھری نصر اللہ وڑائچ، خواجہ محسن عباس، چودھری صفدر حیات بوسال، سردار اکبر ڈوگر، ہارون دوگل اور چودھری خالد سندھو بھی موجودتھے

پہلی دفعہ آپ کے دور میں تحصیل بارز کو اہمیت اور فنڈز ملے، تاریخی اعلانات، فری میڈیکل، بائی پاس، دل کا علاج فری کرنے کی بنیاد رکھی: ملک سرود، چودھری نصراللہ وڑائچ

لاہور(19جنوری2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار کے نو منتخب صدر ملک سرود، جنرل سیکرٹری احمد سعد خان، سنیئر نائب صدر رانا شاہد اور نائب صدر ایم ایچ شاہین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور بار کے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر و ممبر پاکستان بار کونسل چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ، سینیٹر کامل علی آغا، سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر دوگل، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ، چودھری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ، سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ، ہارون دوگل ایڈووکیٹ، چودھری خالد سندھو ایڈووکیٹ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ معاشرے میں وکلاء برادری کا جو مقام ہے اس کو سنبھالنا، مضبوط کرنا اور اپنے امیج کو خراب نہ ہونے دینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے نامور وکلاء پیدا کیے، وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ صدر لاہور بار ملک سرود اور لاہور ہائیکورٹ بار چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار آپ کے دور میں تحصیل بار کو اہمیت دی گئی اور بارز کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تمام ہائیکورٹ بارز سے لیکر لاہور بار کو نہ صرف فنڈز دیئے گئے بلکہ وکلاء کیلئے تاریخی اعلانات بھی کیے گئے جن میں وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کی بنیاد رکھی گئی، وکلاء برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی ایسے منصوبے ہیں جن کی وجہ سے وکلاء برادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

Share