چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا، مقامی تنظیمیں اور رہنما بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے: مونس الٰہی

لاہور(24جنوری2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی کی تنظیم اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

Share