جو بھی کوئی گفتگو کرے انہیں قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

ہمیں فخر ہے کہ قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی کی ملاقات، محکمہ اور کمیٹی کے امور انجام دینے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی تعریف

لاہور(31جنوری2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر سپیکر پنجاب اسمبلی کو بریف کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹری ساجد خان بھٹی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جو بھی کوئی گفتگو کرے انہیں قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہئے کیونکہ یہ ادارے ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے، قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو منفی سیاست کی بجائے ملک اور عوام کے مفاد میں ان کے مسائل پر فوکس کرنا ہوگا، عوامی ریلیف کو یقینی بنا کر ہی ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی ایوان میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں، پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن اندازسے اجاگر ہوتے ہیں۔

____________

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(31جنوری2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ ہم حافظ سلمان بٹ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حافظ سلمان بٹ پاکستان سے محبت کرنے والے جمہوریت پسند رہنما تھے، حافظ سلمان بٹ کی مزدوروں کی خوشحالی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share