مارچ کسی ”مارچ“ کا نہیں سینیٹ انتخابات کا مہینہ ہونا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی

سیاسی انتشار اور عدم استحکام ملک اور پارلیمانی اداروں کے مفاد میں نہیں، ڈائیلاگ سے بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں: سابق ضلع ناظم ملتان فیصل مختار سے ملاقات میں گفتگو

لاہور(08فروری2021) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ضلع ناظم ملتان فیصل مختار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مارچ کسی ”مارچ“ کا نہیں سینیٹ انتخابات کا مہینہ ہونا چاہئے، سیاسی انتشار اور عدم استحکام ملک اور پارلیمانی اداروں کے مفاد میں نہیں، ڈائیلاگ سے بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سینیٹ الیکشن پر فوکس کرنا چاہئے کیونکہ اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے، امید ہے کسی تحریک کی بجائے تمام جماعتیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور اتحادی ملکی معاملات میں بہتری کیلئے عمران خان کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں، الحمدللہ مشکل وقت ختم ہونے والا ہے اور حالات بہتری کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں۔

Share