چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(18فروری2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سینئر پارلیمنٹرین تھے، وقت اور حالات کے مطابق بڑے اچھے اشعار کہنا جانتے تھے، ان کی گرانقدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ کریم سے دعا ہے کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share