وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات، سینیٹ انتخابات کیلئے لائحہ عمل مرتب

سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں، نامزد امیدواروں کو مل کر کامیاب کروائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

نمبرز گیم پورا کر لیا، انشاء اللہ کامیابی ملے گی، سینیٹ کے حوالے سے مزید رابطے بھی جاری رہیں گے: مونس الٰہی

لاہور(22فروری2021) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادی قیادت کی مشاورت میں متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے سینیٹ کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دی جبکہ مختلف گروپس تشکیل دے کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت بھی شریک تھے جنہوں نے ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں، مل کر نامزد امیدواروں کامیاب کروائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ نمبرز گیم پورا کرلیاہے انشا اللہ کامیابی ملے گی، سینیٹ کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے۔

Share