بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں: ترجمان چودھری شجاعت حسین

فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی نہ کبھی پسند کی لہٰذا آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے

لاہور(08مارچ2021) صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے ترجمان نے حکومتی مشیر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی نہ کبھی پسند کی لہٰذا آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے۔

Share