عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے پارٹی کی گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کا عمل جاری ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی سے ننکانہ صاحب کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں ذوالفقار اور رائے شجر عباس ایڈووکیٹ کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور(یکم اپریل2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ننکانہ صاحب کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں ذوالفقار اور رائے شجر عباس ایڈووکیٹ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اسی لیے پارٹی کی گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگوانی چاہئے تاکہ زندگی محفوظ رہ سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری رکھیں تاکہ جیسے ہی وبا ختم ہو تو عوام کی خدمت کا عمل شروع ہو سکے۔ اس موقع پر میاں ذوالفقار نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں، پنجاب نے جو ترقی آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں کی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کے عوامی خدمت کا جذبے سے سے متاثر ہو کر ہم نے ساتھیوں سمیت آپ کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

Share