چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں: مہرین ملک آدم

چودھری پرویزالٰہی کے دور میں پنجاب خوشحال تھا، صحت، تعلیم، امن وامان اور روزگار ہر شہری کومیسر تھا، سرکاری ملازم ہو یا پرائیویٹ، کسان ہو یا مزدور سب خوش تھے

سینئر سیاسی رہنما مہرین ملک آدم کی مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر صدر خواتین ونگ خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات

لاہور(6اپریل2021) سینئر سیاسی رہنما مہرین ملک آدم کی مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر صدر خواتین ونگ خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جوائن کرنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عزت اس گھرانے سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں، بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا دور سنہری دور تھا، عوام کو حقوق ان کی دہلیز پر ملتے تھے، صحت، تعلیم، امن وامان روز گار ہر شہری کومیسر تھا، سرکاری ملازم ہو یا پرائیویٹ، کسان ہو یا مزدور سب خوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے لہٰذا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں۔

Share