یوم مزدور کے موقع پر پاکستان کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام: مونس الٰہی

کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے زیادہ سے زیادہ پانی بچانے کے علاوہ سستی اور زیادہ ماحول دوست بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے

لاہور(یکم مئی2021) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یوم مزدور کے موقع پر پاکستان کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمداقبال نے مزدوروں کی محنت کو سلام پیش کرتے ہوئے کیا خوب عکاسی کی ہے کہ ”اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے، مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے۔“مزید برآں مونس الٰہی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے دنیا کی 267 ارب ٹن برف پگھل گئی ہے، سطح سمندر 21 فٹ اور اونچی ہوگئی ہے، پاکستان کے 7,253 گلیشیرز بھی اس ماحولیاتی تباہی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں پانی کی قلت ایک تلخ حقیقت بن کر سامنے آ سکتی ہے، پاکستان کی بقا اور ہریالی کیلئے پانی کے بڑے ذخائر ایک ناگزیر ضرورت ہیں یہ سب کچھ اسی صورت ممکن ہے کہ کالاباغ ڈیم بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ پانی بچایا جائے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سستی اور زیادہ ماحول دوست بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

Share