پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لے: چودھری پرویزالٰہی

فلسطینی عوام جرات اور بہادری سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں، قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا

لاہور(12مئی2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی ظلم و ستم کا نوٹس لے اور تمام اسلامی ممالک ان مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں، اسرائیلی ظلم روکنا ہو گا، پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، فلسطینی عوام جرات و بہادری سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا، دنیا جان لے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

Share