تعلیم، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطہ مہم بڑھائی جائے: چودھری پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی سیرجت

Benedict De Cerjat کی ملاقات

وفد میںMs. Fabienne Trumpy

اور کمرشل ایڈوائزر محمد اجوت ارسلان خان بھی موجود تھے

لاہور(31مئی2021) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی سیرجت

Mr. Benedict de Cerjat

  نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر

Ms. Fabienne Trumpy

اور کمرشل ایڈوائزر محمد اجوت ارسلان خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر تعلیم و صحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطہ مہم بڑھانے، تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے جو باہمی افہام و تفہیم، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں، سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی تعاون خصوصاً تعلیم و صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے تمام شعبوں میں اضافہ کیا جائے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور ترقیاتی شراکت دار اور پاکستان کے پانچ بڑے غیر ملکی سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سوئس کمپنیاں اپنے کاروبار میں مزید اضافے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی امن و امان کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کے نتیجے میں ہمارے داخلی سلامتی کے ماحول میں نمایا ں بہتری آئی ہے، سوئس حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری پر اس سال نظر ثانی احسن اقدام ہے، کورونا وبا میں کمی کے بعد اس پر مزید نظر ثانی کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستانی طلبا سوئس یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بہترین مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں خصوصاً میڈیسن، کلینیکل سائنس، سائیکالوجی اور اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے شعبوں میں روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت ملک ہے، یہاں پر تعیناتی میرے کیریئر کا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

Share