چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق وفاقی صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(31مئی2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سابق صوبائی وزیر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ کریم سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share