چودھری شجاعت حسین سے سابق صوبائی وزیر سندھ مقبول احمد شیخ اور سردار سلیم جان مزاری کی ملاقات، خیریت دریافت کی

مونس الٰہی، شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی شریک تھے، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور(31مئی2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سندھ مقبول احمد شیخ اور سردار سلیم جان مزاری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور مستقبل میں بھی ساتھ چلنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبول احمد شیخ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے پیار محبت کا رشتہ ہے، چودھری شجاعت حسین کا سیاسی میدان میں بڑا اہم مقام ہے، ان سے پہلے بھی رہنمائی لیتے رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی مشاورت اور رہنمائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Share