عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح، معاشی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے جدوجہد کے عمل کو آگے بڑھائے، جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا ہم نے اس کی بہتری کیلئے نیک نیتی سے کام کیا: حافظ عمار یاسر سے گفتگو

لاہور(03جون2021) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ عمار یاسر نے چودھری پرویزالٰہی کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ضروری رہنمائی بھی لی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کے عمل کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ہماری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے جب بھی ہمیں عوام نے خدمت کا موقع دیا ہم نے اس کی بہتری کیلئے نیک نیتی سے کام کیا۔

Share