سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پنجاب حکومت کا بجٹ 2021ء نئی عمارت میں پیش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال، نئی عمارت کی تعمیر چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے: ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری

لاہور(06جون2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی آج یہاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ان کے سسر سردار نعیم خان مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور عرفان نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں دوست محمد مزاری نے چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے رولز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب حکومت کے بجٹ 2021ء نئی عمارت میں پیش کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔

Share