پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ملاقات، نئی بلڈنگ کی تکمیل پر مبارکباد

ملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال، رانا اقبال، سمیع اللہ خان، منشاء اللہ بٹ، اویس لغاری، ندیم کامران اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے

لاہور(19جون2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق سپیکر رانا محمد اقبال، سمیع اللہ خان، منشاء اللہ بٹ، اویس خان لغاری، ملک ندیم کامران اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کا پرامن ماحول میں منعقد ہونا جمہوری سیاسی روایات کو پروان چڑھانے میں اہم اقدام ہے۔ انہوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے پنجاب اسمبلی کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے آیات و احادیث سے آراستہ کرنے کا شرف عطا فرمایا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، ارکان اسمبلی اور جید علماء کرام کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ ملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share