سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون، مولانا کی خیریت دریافت کی

لاہور(27جون2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تندرستی عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Share