سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یورپی پونین کے پارلیمانی پراجیکٹ آئی پی 5 کے ٹیم لیڈر کرسٹوفر شیلڈز کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

پنجاب اسمبلی کو ای پارلیمنٹ بنانے اور ارکان اسمبلی کے استعدادِ کار کو بڑھانے کیلئے پورپی یونین اپنا موثر کردار ادا کرے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی کا صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپی یونین کے تعاون پر خراج تحسین، کرسٹوفر شیلڈز کی چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کی تکمیل پر مبارکباد

لاہور(30جون2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یورپی پونین کے پارلیمانی پراجیکٹ آئی پی 5  کے ٹیم لیڈر کرسٹوفر شیلڈز کی سربراہی میں تین رکنی وفد کے ہمراہ سپیکر چیمبرمیں ملاقات کی۔ وفد میں سابق سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان، ڈپٹی ٹیم لیڈر آئی پی 5 ڈاکٹر سید پرویزعباس اور کی سینئر ایڈوائزر مس نادیہ بتول شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرسٹوفر شیلڈز پاکستان میں ایک تجربہ کار پارلیمانی جمہوری پریکٹیشنر ہیں۔ سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔ انہوں نے وفد کو اسمبلی کی تاریخ، رولز آف پروسیجر اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔ کرسٹوفر شیلڈزنے چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو ای پارلیمنٹ بنانے اور ارکان اسمبلی کے استعدادِ کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس و سیمینارکے انعقاد کرانے اور کمیٹیوں کی مضبوطی کیلئے پورپی یونین اپنا موثر کردار ادا کرے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

Share