چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستان میں پیدا ہونے والے اس عظیم فنکار کی خدمات قابل قدر ہیں، انسانیت کی خدمات کے صلہ میں پاکستان کا اعلیٰ قومی نشان ملنا اعزاز ہے: چودھری شجاعت حسین

یوسف خان چیریٹی کے کاموں میں نہ صرف حصہ لیتے تھے بلکہ ذاتی طور پر بھی دان کرتے تھے، یوسف خان (دلیپ کمار) بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول تھے: چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی

لاہور(07جولائی2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے اس عظیم فنکار کی خدمات قابل قدر ہیں، انسانیت کی خدمات کے صلہ میں پاکستان کا اعلیٰ قومی نشان ملنا اعزاز ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یوسف خان (دلیپ کمار) چیریٹی کے کاموں میں نہ صرف حصہ لیتے تھے بلکہ ذاتی طور پر بھی دان کیا کرتے تھے، یوسف خان بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول تھے، ان کے انتقال سے دونوں ممالک ایک عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے۔

Share