استحقاق ترمیمی بل پر صحافیوں کے تحفظات دور کر کے صحافیوں سے متعلق شقوں کو نکال دیا گیا: چودھری پرویزالٰہی

بل ایوان میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر ساجد احمد خان بھٹی نے پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا

لاہور(13جولائی2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے پر پاکستان مسلم لیگ کے منڈی بہاؤالدین سے رکن ساجد احمد خان بھٹی نے ایوان میں استحقاق ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس موقع پرسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ استحقاق ترمیمی بل پر صحافیوں کے تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے، بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق شقوں کو نکال دیا گیا، استحقاق ایکٹ کا اطلاق اب صحافیوں پر نہیں ہو گا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بل ایوان میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ کے ساجد احمد خان بھٹی نے پیش کیا۔

Share