سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری منظور احمد وڑائچ کی ملاقات

سپیکر پنجاب ا سمبلی نے منظور احمد وڑائچ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احمد شہزاد فاروق رانا بھی شریک تھے

لاہور(29جولائی2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری منظور احمد وڑائچ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احمد شہزاد فاروق رانا بھی شریک تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے چودھری منظور احمد وڑائچ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چودھری منظور احمد وڑائچ نے پنجاب اسمبلی کو تاریخی قانون سازی کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Share