چودھری شجاعت حسین کا نومنتخب ایم پی اے احسن سلیم اور ان کے والد چودھری سلیم بریار کو ٹیلیفون، مبارکباد دی

دورہ سیالکوٹ کی دعوت، شایان شان تاریخی استقبال کیا جائے گا: چودھری سلیم بریار

لاہور(29جولائی2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب حاصل کرنے پر نومنتخب ایم پی اے احسن سلیم اور ان کے والد چودھری سلیم بریار کو فون کر کے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے تاریخ بدل دی ہے، لہٰذا میں سیالکوٹ آپ کی رہائش گاہ پر آ کر مبارکباد بھی دوں گا۔ چودھری سلیم بریار نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیالکوٹ آمد پر آپ کا شایان شان تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

Share