سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زبیر احمد خان کے بھتیجے فرخ منیر کی رسم نکاح میں خصوصی شرکت

نکاح کی تقریب میں راسخ الٰہی، امیر احمد خان، سعد احمد خان اور دیگر بھی شریک تھے

لاہور(05اگست2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے صدر مسلم لیگ راولپنڈی و پولیٹیکل سیکرٹری برائے سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان کے بھتیجے فرخ منیر کی رسم نکاح میں خصوصی شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں راسخ الٰہی، امیر احمد خان، سعد احمد خان اور دیگر بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کی زبیر احمد خان کو فرخ منیر کے نکاح پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے نئے جوڑے کو خوشحال اور کامیاب مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share