Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے سندھ میں پانی چوری روکیں: مونس الٰہی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے سندھ میں پانی چوری روکیں: مونس الٰہی

ارسا تمام صوبوں کے آبی مفادات کا یکساں محافظ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو کوئی پانی کے غلط اعداد و شمار بتا رہا ہے وہ ان کی بات کو اہمیت نہ دیں، آبی صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب کو اب بھی چار فیصد کم جبکہ سندھ میں صفر فیصد پانی کی کمی ہے

مونس الٰہی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا وزیراعلیٰ سندھ کا حال ہی میں سندھ کو کم پانی ملنے کے الزام پر ردعمل

لاہور(24 اگست2021) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے سندھ میں پانی چوری روکیں، وزیراعلیٰ سندھ نے حال ہی میں ارسا پر اوائل خریف میں سندھ کو پنجاب کے مقابلہ میں 35 فیصد کم پانی دینے کا الزام لگایا ہے جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ مونس الٰہی نے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کم بارشوں، شمالی علاقہ جات میں کم درجہ حرارت اور برف کے دیر سے پگھلنے کے باعث پاکستان میں موسم خریف کی ابتدا میں معمول سے 10.94 MAF کم پانی دستیاب ہوا، اس وجہ سے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کو زرعی مقاصد کیلئے جون تک معمول سے کم پانی دستیاب تھا مگر پچھلے تین ماہ سے دریاؤں میں آبی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پنجاب میں کھیتوں کو اب بھی چار فیصد کم پانی جبکہ سندھ کو صفر فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو یاد رہے کہ پنجاب میں دریائی راستے 2600 میل جبکہ سندھ میں مقابلتاً صرف 600 میل طویل ہیں جبکہ حیران کن طور پر 2004ء سے 2019ء تک بڑے صوبہ پنجاب میں پانی کا نقصان اوسطاً صرف چار فیصد جبکہ سندھ میں 29 فیصد ریکارڈ ہوا، پانی کے زیاں میں مبالغہ آمیز و بے بنیاد رپورٹنگ کے خاتمہ اور صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے انڈس بیسن پر 7 اہم ترین مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ وہ ذرائع جو انہیں غلط اعدادوشمار مہیا کر رہے ہیں وہ ان کی بات کو اہمیت نہ دیں، اس وقت پاکستان کے بڑے مسائل میں موسمی تبدیلی، بڑھتی آبادی، کم ہوتا دریائی اور زیر زمین پانی ہیں اور ان مسائل کا مقابلہ ہمیں مل کر کرنا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ بطور وزیر آبی وسائل ملک کو درپیش آبی مسائل کو سب صوبوں کے ساتھ مل کر ختم کر سکوں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.