خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین نے اپنی اہلیت کو منوایا ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار کی ملاقات

خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود خواتین ارکان اسمبلی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، ان کو تحفظ اور حقوق فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی کی وفد سے گفتگو

لاہور(23ستمبر2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار نے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں روحی سید، شائستہ بخاری، نبیلہ ملک سلیمان شاہ، شاہد اقبال خام اور زین العابدین شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا لازمی اہم جزو ہیں، خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی اہلیت کو منوایا ہے، ہماری جماعت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نہ صرف ہر فورم پر آواز بلند کی بلکہ عملی اقدامات بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود خواتین ارکان اسمبلی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، ان کو تحفظ اور حقوق فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کے دور میں خواتین کو حقوق حاصل تھے، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے آپ کا دور مثالی تھا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سکول جانے والی بچیوں کیلئے وظائف مقرر کیے گئے۔

Share