Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / پنجاب اسمبلی قانون سازی میں پوری طرح فعال ہے، دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی قانون سازی میں پوری طرح فعال ہے، دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے: سردار آصف نکئی

لاہور(یکم اکتوبر2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) اسد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی امور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسمبلی قانون سازی کے معاملے میں پوری طرح فعال ہے، پنجاب اسمبلی میں دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس کے کسٹوڈین ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ ارکان اسمبلی کی طرف سے عوامی ایشوز پر کی جانے والی قانون سازی کی حوصلہ افزائی کی ہے اور حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے معزز ارکان کو بھی قانون سازی کیلئے سازگار ماحول دیا ہے۔ صوبائی وزیر آصف نکئی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ان پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …

Leave a Reply

Your email address will not be published.