Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میر خلیل الرحمن (مرحوم) کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میر خلیل الرحمن (مرحوم) کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور آپ کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے: میر شکیل الرحمن اور میر ابراہیم کے نام تعزیتی پیغام

لاہور(یکم اکتوبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے بانی جنگ گروپ میر خلیل الرحمن (مرحوم) کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے مرحومہ کے صاحبزادے میر شکیل الرحمن اور پوتے میر ابراہیم کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …

Leave a Reply

Your email address will not be published.