Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پرویزملک ایم این اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پرویزملک ایم این اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(11اکتوبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے ن لیگ لاہور کے صدر پرویزملک ایم این اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے بیٹے علی پرویز ملک سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سلجھے ہوئے اور مثبت سوچ رکھنے والے شخص اور پارلیمنٹرین تھے، انہوں نے اپنی فراست سے بہت سے اہم مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پرویزملک کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.