Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے سیاسی خلا کو اپنی سیاسی بصیرت اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے سیاسی خلا کو اپنی سیاسی بصیرت اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی عبدالقدوس بزنجو کو بلا مقابلہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے پر ٹیلیفون پر مبارکباد، سابق وزیر اعلیٰ سردار جام کمال نے بڑے دل اور برد باری سے فیصلہ تسلیم کر کے ساتھ دیا انہیں بھی مبارکباد

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی میرے محترم اور خیر خواہ ہیں، سیاست کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بہت کچھ ان سے سیکھا، مشکل وقت میں ہمیشہ انہوں نے رہنمائی کی: عبدالقدوس بزنجو

لاہور(29اکتوبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان کا بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے بڑا دل اور برد باری سے فیصلہ تسلیم کر کے ساتھ دیا انہیں بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، کم عمری میں ہی انہوں نے دو بار بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، بلوچستان کے سیاسی خلا کو انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا، امید ہے کہ انشاء اللہ وہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے کیونکہ بلوچ عوام نے ہمیشہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر بلوچستان اسمبلی نومبر 2020ء میں وہ ہماری رہائش گاہ پر آئے تو ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ہی مشاورت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چودھری صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی میرے محترم اور خیر خواہ ہیں، سیاست کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بہت کچھ میں نے ان سے سیکھا ہے، مجھے جب بھی سیاسی مشکل پیش آئی میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے رہنمائی حاصل کی، چودھری خاندان سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں۔

_____________

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی احسن بھون کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے آپ آئین کی پاسداری کیلئے پہلے کی طرح مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، جمہوری فلسفے پر یقین ہی کامیابی کی ضمانت ہے: چودھری پرویزالٰہی کی احسن بھون سے ٹیلیفون پر گفتگو

لاہور(29اکتوبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے سینئر قانون دان احسن بھون کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے احسن بھون سے ٹیلیفون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ آئین کی پاسداری کیلئے پہلے کی طرح مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، جمہوری فلسفے پر یقین ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.