Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء و مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے: چودھری پرویزالٰہی

اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء و مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے: چودھری پرویزالٰہی

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام کے کردار کے معترف ہیں، معاشرے میں تحمل اور برداشت کے تصور کو فروغ کیلئے علماء نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کا سبق دیا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی کی قیادت میں 11 رکنی علماء مشائخ و مفتیان کی ملاقات، حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، معروف سماجی شخصیت شبیر اسلم شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے

لاہور(08نومبر2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے 11 رکنی علماء مشائخ و مفتیان کے وفدکے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندہ معروف سماجی شخصیت شبیر اسلم شاہ جبکہ وفد میں مولانا محمد زبیر احمد، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا اشفاق پتافی، مولانا محمد عبدالقیوم فاروقی، قاری قاسم سانگی، مفتی محمد عمران، مولانا عبدالغفار فاروقی، مولانا محمد بلال سیال، قاری محمود الحسن قریشی، قاری محمد علی عابد اور زید اشرفی شامل تھے۔ ملاقات میں اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام کے کردار کے معترف ہیں، اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء و مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے، معاشرے میں تحمل اور برداشت کے تصور کو فروغ کیلئے علماء نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کا سبق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی قرآن ایکٹ اور ختم نبوت کے حوالے سے متعلق قانون بھی متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے جو آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہو گا، پنجاب اسمبلی کے ایوان نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ پاسپورٹ اور نادرا فارم کے طرز پر شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی، مسلمانوں کے نکاح سے پہلے ہی تما م شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے، کوشش ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانے کی قرارداد پاس کروانا خوش آئند ہے، اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا آپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے، تمام سرکاری دفاتر، ضلعی داخلی اور خارجی راستوں پر ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیت اور احادیث مبارکہ آویزاں کرنے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس کروانے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کیا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.