Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا رانا تنویر کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا رانا تنویر کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے: سپیکر پنجاب اسمبلی کی رانا تنویر سے ٹیلیفون پر گفتگو

لاہور(12نومبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ کے سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین سے ان کے چھوٹے بھائی رانا زاہد انور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے رانا تنویر حسین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.