Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے: چودھری پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی سالک حسین سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو کی ملاقات

کورین ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، پاکستان اپنی مصنوعات کے بہترین معیار کی بدولت بہت جلد ایشیائی مارکیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کر لے گا: مسٹر سوہ سنگ پیو

لاہور(26نومبر2021) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو Mr. Suh Sangpyo نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور کورین سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری مسٹر بیونگ سیو آہن Mr. Byeong Seo Ahn اور مس ابیہا ایف این یو Ms. Abiha FNU بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید پختگی آ رہی ہے، پاکستانی عوام جمہوریہ کوریا کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں اور امن، جمہوریت اور خوشحالی کی راہ پر اس کے شاندار سفر سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوریا نے اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر لیا ہے، پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس میں سیاسی، اقتصادی، سائنسی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی تعاون کے کئی پہلو ہیں، پاکستان کو کوریا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات پر فخر ہے جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کورین کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے شیئرز میں بتدریج اضافہ کیا ہے، پاکستان اور کوریا کے درمیان 1.122 بلین امریکی ڈالر کی موجودہ دو طرفہ تجارت دونوں ممالک کی صلاحیت سے بہت کم ہے جس کو بڑھانے کیلئے فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس طرح یہ دنیا بھر کے ممالک کیلئے سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کوریا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کا خواہشمند ہے، کورین ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے ذریعے سی پیک کے منصوبوں میں حصہ لینا چاہئے اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستان میں گندھارا تہذیب کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوریا کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ کورین سفیر سوہ سنگ پیو نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں، کورین ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، پاکستان اپنی مصنوعات کے بہترین معیار کی بدولت بہت جلد ایشیائی مارکیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کر لے گا۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.