Friday , August 12 2022
Breaking News
Home / Featured / تارکین وطن بیرون ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ووٹ کا حق ملنے سے بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے: چودھری پرویزالٰہی

تارکین وطن بیرون ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ووٹ کا حق ملنے سے بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان کی ترقی میں پیش پیش اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں: صدر مسلم لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ، چودھری زید بن سرور ایڈووکیٹ، مہداظہر وڑائچ سے گفتگو

لاہور(28نومبر2021) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے صدر چودھری اظہر وڑائچ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری زید بن سرور ایڈووکیٹ اور مہد اظہر وڑائچ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوا ہے جس کے بعد تارکین وطن پاکستان میں بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی آباد ہیں، اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،  یہ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کی ترقی میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے بیشتر فلاحی اداروں میں صحت، تعلیم، روزگارفراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ چودھری اظہر وڑائچ کو سعودی عرب میں پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی۔ صدر مسلم لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ نے کہا کہ پارٹی قیادت کے اعتما د پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کروں گا جس کیلئے سعودی عرب میں پارٹی پرچم بلند کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ بعد ازاں چودھری اظہر وڑائچ کو پارٹی خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …

Leave a Reply

Your email address will not be published.