Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار نہیں، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی

پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار نہیں، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان کی ملاقات، پاکستان کی ترقی و سلامتی اور چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعابھی کروائی

ختم نبوتﷺ اور قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کر کے دین کی خدمت کرنے پر اللہ تعالیٰ چودھری پرویزالٰہی کو ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا: شیخ عبداللہ محمد السمان

محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور محمد خان بھٹی بھی موجود تھے

لاہور(18دسمبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایاکہ شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے۔ روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے مہمان نوازی پر چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں، قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا۔ شیخ عبداللہ السمان نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ بعدازاں چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی معزز مہمانوں کو پیش کی۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.