Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے: چودھری پرویزالٰہی

سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے

الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں، سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں: مختلف رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو

لاہور(19دسمبر2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی جاتی ہے، لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کہ کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ وہ یہاں پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ ایڈووکیٹ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ سرگودھا ملک شکیل سکندر اور جوائنٹ سیکرٹری پنجاب چودھری یاسر لطیف وڑائچ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی، سیاسی طور پر آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں، سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …

Leave a Reply

Your email address will not be published.