Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت

خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کو سامنے لانے کیلئے بات چیت اور مشاورت آئندہ بھی جاری رہے گی: چودھری پرویزالٰہی

اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ سے ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، کسی بھی تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(20دسمبر2021) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی الیکشن میں مل کر حصہ لینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جائیں گے، اس سلسلے میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے، پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور کسی بھی تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں، حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے، بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کو سامنے لانے کیلئے بات چیت اور مشاورت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے قرآن آیات اور حدیث پر مشتمل فریم کا تحفہ بھی دیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عامر جان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *