سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ن لیگی ایم پی اے بلال یٰسین پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت

بلال یٰسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر فوری قرار واقعی سزا دی جائے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(یکم جنوری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگی ایم پی اے بلال یٰسین پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر فوری قرار واقعی سزا دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یٰسین کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں، ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ سے حلقے کی عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کی بالادستی کی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے جلد از جلد ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائے تا کہ دوبارہ کسی کو ایسا کرنے کی جرأت نہ ہو۔

Share