چودھری پرویزالٰہی کا مسلم لیگی رہنما تلہ گنگ حاجی کرم حسین کو ٹیلیفون، مری سانحہ میں ان کے بھانجے اے ایس آئی محمد نوید کی چھ بچوں سمیت اموات پر اظہار تعزیت

ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(09جنوری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ کے مسلم لیگی رہنما حاجی کرم حسین کو ٹیلیفون کیا اور مری سانحہ میں ان کے بھانجے اے ایس آئی محمد نوید کی چھ بچوں سمیت اموات پر اظہار تعزیت کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مری سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے، اے ایس آئی محمد نوید اور ان کے چھ بچوں کی ناگہانی موت پر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share