Wednesday , May 25 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم کی ملاقات، خیریت دریافت کی

چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم کی ملاقات، خیریت دریافت کی

سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا رشتہ میرے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے دور سے ہے: چودھری شجاعت حسین

ملاقات میں شافع حسین، سالک حسین، پروفیسر نادر اور رانا خالد بھی شریک تھے

لاہور(15جنوری2022) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین ایم این اے، پروفیسر نادر ظفر اور رانا خالد منظور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آپ سے محبت کا رشتہ میرے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے دور سے ہے، میں ان تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔

Check Also

Independence Long March is to strengthen democracy, economy and country: Ch Parvez Elahi

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif started every evil deed, those who recited Allama Iqbal’s poems in …

Leave a Reply

Your email address will not be published.