Wednesday , May 25 2022
Breaking News
Home / Featured / اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر ہیں، ان کی خدمات کے صلہ میں ووٹ کا حق بھی دے دیا گیا: چودھری پرویزالٰہی

اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر ہیں، ان کی خدمات کے صلہ میں ووٹ کا حق بھی دے دیا گیا: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی کی ملاقات، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سعید بھلی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے

چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کی سہولت دے کر ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کیا: خورشید بھلی

لاہور(16جنوری2022) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر اور نیویارک اوورسیز پاکستانیوں کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سعید بھلی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں ہیں، امریکی قانون ساز اداروں میں پاکستانی نژاد شہری اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھیجتے ہیں، ملک سے باہر یہ ملک کے سفیر بھی ہیں، ان کی گرانقدر خدمات کے صلہ میں انہیں ووٹ کا حق بھی دے دیا گیا ہے تاکہ یہ اپنے لیے بہتر قیادت کا چناؤ کر سکیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو مستقبل میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا ہے، اب حکومت کے پاس اقدامات اٹھانے کا بہترین موقع ہے، حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو اس کا فائدہ پہنچے اور یہ فائدہ واضح طور پر نظر بھی آنا چاہئے۔ خورشید بھلی نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، سیالکوٹ کے کثیر شہری آباد ہیں، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میت مفت وطن واپس لانے کی سہولت دے کر ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا جس پر ساری پاکستانی کمیونٹی ان کی مشکور ہے۔

Check Also

Independence Long March is to strengthen democracy, economy and country: Ch Parvez Elahi

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif started every evil deed, those who recited Allama Iqbal’s poems in …

Leave a Reply

Your email address will not be published.